واٹس ایپ میں اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے اسکرین شیئرنگ فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ میں اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے اسکرین شیئرنگ فیچر کا اضافہ
لاہور: (ویب ڈیسک )معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں نئے فیچرز کے اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ ویب بیٹا انفو کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ میں اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایک نیا فیچر اسکرین شیئرنگ متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس فیچر کی آزمائش ابھی اینڈرائیڈ فونز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں کی جا رہی ہے۔ اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین ویڈیو کالز کے دوران اسکرین شیئر کر سکیں گے۔اس کیلئے صارفین کو واٹس ایپ پر اپنے کسی کانٹیکٹ کو کال کرنا ہوگی۔کال ملانے کے بعد اسکرین پر نیچے بائیں کونے میں اسکرین شیئر کا آپشن نظر آئے گا اس پر کلک کرنے سے سکرین شیئر ہوجائے گی۔ اس فیچر کی مدد سے واٹس ایپ صارفین اپنے اسمارٹ فون ڈسپلے کو مکمل طور پر دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔ اس فیچر سے صارفین رئیل ٹائم میں اہم تفصیلات اپنے گھروالوں ، دوستوں یا جاننے والوں سے شیئر کر سکیں گے۔ فی الحال یہ فیچر بیٹا ورژن میں دستیاب ہے اور تمام صارفین تک یہ آئندہ چند ہفتوں یا مہینوں میں میسر ہوگا۔ واضح رہے کہ واٹس ایپ میں لگ بھگ ہر ہفتے ہی نئے فیچرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔حال ہی میں چیٹ لاک، میسج ایڈٹ اور دیگر کئی نئے فیچرز واٹس ایپ کا حصہ بن چکے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔