ای سٹامپ پیپر کی فیس میں بڑا اضافہ؟ اہم خبر آگئی

ای سٹامپ پیپر کی فیس میں بڑا اضافہ؟ اہم خبر آگئی

(ویب ڈیسک)دانش منیر: بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سٹامپ ڈیوٹی میں اضافہ کی تجویز سامنے آگئی۔ ای سٹامپ پیپر میں اضافہ کی تجاویز پنجاب حکومت کو بھجوا دی گئیں۔

ایف بی آر کی جانب سے ای سٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے،  پراپرٹی سیلز ایگریمنٹ ای سٹامپ پیپر کی فیس 1200 روپے سے بڑھا کر 3ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے پراپرٹی کے علاوہ کسی بھی معاہدے کیلئے استعمال ہونے والے ای سٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 500 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ 5 لاکھ روپے تک معاہدے کیلئے ای سٹامپ پیپر کی فیس 1200 سے بڑھا کر 3 ہزار کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسی طرح 5 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک معاہدے کی فیس میں 3 ہزار اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کیلئے استعمال ہونے والے سٹامپ پیپر کی فیس میں 20 ہزار روپے اضافہ کی تجویز دی گئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق طلاق کیلئے استعمال ہونے والے سٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 1 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔پاور آف اٹارنی کے ای سٹامپ پیپر میں 1500 سے 1800 اضافہ کی تجویز دی گئی ہے۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔