کیا شاہ رخ خان کی اہلیہ اسلام قبول کرنے لگی ہیں؟

کیا شاہ رخ خان کی اہلیہ اسلام قبول کرنے لگی ہیں؟
کیپشن: Has Shah Rukh Khan's wife accepted Islam?

ویب ڈیسک: بالی وُڈ اداکار شاہ رخ خان جہاں سب کی توجہ اپنی اداکاری کے باعث حاصل کر لیتے ہیں، وہیں اداکار کی فیملی بھی کئی وجوہات کی بنا پر توجہ سمیٹ ہی لیتی ہے۔

حال ہی میں کنگ خان کی اہلیہ گوری خان کی جانب سے اسلام سے متعلق بیان دیا گیا ہے، جو کہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کررہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوری خان کا انٹرویو وائرل ہے، جس میں گوری خان کا کہنا تھا کہ میں اپنے شوہر کے مذہب کا احترام کرتی ہوں ، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں اسلام قبول کرلوں۔

کافی ود کرن کے ساتھ میں مذہبی معاملات پر گوری خان نے اظہار خیال کیا تھا، واضح رہے انٹیرئیر ڈیزائنر گوری خان کے والدین مسلمان شخص سے شادی کرنے کے خلاف تھے۔

 اس انٹرویو میں گوری خان کے علاوہ اداکار ہریتھک روشن اور ان کی سابقہ اہلیہ سوزان خان بھی موجود تھیں، یہ انٹرویو 2005 میں لیا گیا تھا، تاہم بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک بار پھر رپورٹ کیا جا رہا ہے۔ 

جبکہ اولاد کے مذہب سے متعلق گوری خان کا کہنا تھا کہ بڑا بیٹا آریان والد سے اس حد تک متاثر ہے وہ اسلام کو ہی فالو کرے گا۔ وہ ہمیشہ کہتا ہے کہ میں مسلمان ہوں۔ جب یہی سب وہ اپنی نانی سے کہتا ہے تو وہ کہتی ہیں تمہارے کہنے کا مطلب کیا ہے؟

شاہ رخ خان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ہمارے یہاں توازن ہے، میں شاہ رخ کے مذہب کا احترام کرتی ہوں مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں مسلمان ہو جاؤں۔

 میں اس بات پر یقین نہیں رکھتی ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہر انسان اپنے مذہب کو فالو کرتا ہے۔ اسی طرح شاہ رخ بھی میرے مذہب کی توہین نہیں کرتا ہے۔ 

واضح رہے ان دنوں بھارتی اداکار شاہ رخ خان آئی پی ایل میں اپنی ٹیم کی فتح کے باعث بھی سب کی توجہ خوب سمیٹ رہے ہیں۔

Watch Live Public News