پنجاب کے بجٹ 2024-25 کی ابتدائی تجاویز مرتب کرلی گئیں

پنجاب کے بجٹ 2024-25 کی ابتدائی تجاویز مرتب کرلی گئیں

(ویب ڈیسک )   پنجاب کے صوبائی محکموں نے آئندہ مالی سال کے بجٹ 2024-25 کی ابتدائی تجاویز مرتب کرلیں۔

19 سرکاری محکموں نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے ایک کھرب 61 ارب 25 کروڑ 77 لاکھ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی تجاویز ارسال کردیں ہیں۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 51 ارب 69 کروڑ70 لاکھ روپے، سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز نے 8 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے آئندہ مالی سال میں شامل کرنے کی ابتدائی درخواست دی ہے۔

پاپولیشن ویلفیئر نے 4ارب 50 کروڑ، سوشل ویلفیئر نے 2 ارب، محکمہ بلدیات نے 3 ارب57 کروڑ18 لاکھ، انرجی ڈیپارٹمنٹ نے 5 ارب روپے کی تجاویز مرتب کرلی ہیں۔

پبلک بلڈنگز نے 7 ارب 54 کروڑ 24 لاکھ روپے کے ترقیاتی منصؤبے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔محکمہ جنگلات کی جانب سے 6 ارب 50 کروڑ،جنگلی حیات نے 3 ارب 50 کروڑاور ماہی پروری نے 2 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی تجاویز ارسال کردیں۔

لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے 4 ارب 57 کروڑ67 لاکھ، سیاحت نے 2 ارب 10 کروڑ10 لاکھ، گورنینس اینڈ آئی ٹی کی مد میں 17 ارب14 کروڑ66 لاکھ کی تجاویز ارسال کردیں، محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے 8ارب2 کروڑ88 لاکھ،ماحولیات کی جانب سے10 ارب، انفارمیشن اینڈ کلچر کی جانب سے 60 کروڑ اور آثارقدیمہ کی جانب سے ایک ارب روپے کی تجاویز دی گئیں ہیں۔

ااوقاف ومذہبی امور کیلئے 2ارب، انسانی حقوق کیلئے 4 ارب جبکہ  پی اینڈ ڈی کیلئے 17 ارب49 کروڑ32 لاکھ روپے مختص کرنے کی ابتدائی تجویزدی گئی ہیں۔

Watch Live Public News