عمر بٹ کے نکاح کی تصاویر کی حقیقت کیا؟ 

عمر بٹ کے نکاح کی تصاویر کی حقیقت کیا؟ 
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار اور یوٹیوبر عمر بٹ کی نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز کی حقیقت منظرِ عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق عمر بٹ اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز اور یوٹیوب وی لاگنگ کے علاوہ ساتھی ٹک ٹاکر جنت مرزا کے ساتھ محبت کے رشتے میں بندھے رہنے کے سبب بھی مشہور ہیں۔

عمر بٹ اور جنت مرزا نے ایک ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے بناتے ایک دوسرے کو پسند کرلیا تھا اور سال 2021 میں جنت نے انکشاف کیا تھا کہ انکی عمر بٹ سے بات پکّی ہوگئی ہے۔

سال 2023 میں اس جوڑی نے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے افسردگی کا اظہار کیا گیا تھا۔

علیحدگی کے اعلان کے بعد 26 مئی کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی عمر بٹ کی نکاح کی تصاویر مداحوں کو حیران کر گئیں جنکا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں عمر بٹ کے نکاح کی تقریب کے یادگار لمحات شامل ہیں جن میں وہ اپنی منکوحہ کو گلے لگاتے بھی نظر آئے لیکن ان تصاویر کی حقیقت اب سامنے آچکی ہے۔

دراصل وائرل ہونے والی تصاویر عمر بٹ کی نہیں بلکہ ان کی شکل سے مشابہت رکھنے والے ’عیدن‘ نامی لڑکے کی ہے جس نے ’ماہا‘ نامی لڑکی سے امریکی ریاست آسٹن میں مئی 2023 میں شادی کی۔

تصاویر فوٹوگرافی پیج ’ایس اینڈ اے ایونٹس‘ پر شیئر کی گئیں اور عیدن کی عمر بٹ سے ناقابلِ یقین مشابہت کو دیکھ کر بعض کو یہ گمان ہوا کہ دلہا عمر بٹ ہیں۔

عیدن اور ماہا کی صرف نکاح کی تصاویر ہی نہیں بلکہ مہندی کی تصاویر بھی انسٹاگرام پیج پر دیکھی جاسکتی ہیں اور ان تصاویر میں بھی عیدن ہو بہ ہو عمر بٹ ہی لگ رہے ہیں۔

عمر بٹ کے نکاح کے عنوان سے وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کی حقیقت جان کر عمر بٹ اور جنت مرزا کی جوڑی کو پسند کرنے والےافراد نے سکون کا سانس لے لیا ہے۔

Watch Live Public News