اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 865 پوائنٹس گر گیا

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 865 پوائنٹس گر گیا
کراچی : آج کاروبار کے آغاز سے ہی انڈیکس شدید مندی کی لپیٹ میں آیا۔ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام نے اسٹاک ایکسچینج کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ایک وقت میں پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 972 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 964 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا، تاہم کاروبار ختم ہونے پر ہنڈریڈ انڈیکس 865 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42 ہزار 72 پر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران 356 کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی، 295 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گری، 50 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ اور 11 کمپنیوں کے شیئرز کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاروں کو مجموعی طور پر 122 ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑگیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی سیاسی صورتحال اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 1 فیصد اضافے کے بعد سرمایہ کاروں میں مایوسی چھائی ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے اگلی اقساط ملنے میں تاخیر کی وجہ سے بھی مارکیٹ میں گوں مگوں کی صورتحال ہے۔ ادھر انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت 1 پیسے معمولی اضافہ کے بعد 223 روپے 95 پیسے ہو گئی۔ دوسری جانب موجودہ تجارتی صورتحال سے جیولرز بھی پریشان ہیں۔ سونے کی فی تولہ قیمت 1050 روپے اضافہ کے بعد 1 لاکھ 60 ہزار 600 روپے ہو گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔