فلسطینی اپنی تاریخ کے 'تاریک ترین بابوں میں سے ایک' برداشت کر رہے ہیں ،اقوام متحدہ

فلسطینی اپنی تاریخ کے 'تاریک ترین بابوں میں سے ایک' برداشت کر رہے ہیں ،اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ فلسطینی اپنی تاریخ کے "تاریک ترین بابوں میں سے ایک" برداشت کر رہے ہیں۔ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن سے پہلے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیریس نے طویل مدتی جنگ بندی اور حماس کے زیر حراست تمام اسیروں کی رہائی کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔ 7 اکتوبر کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے، انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ یہ فلسطینی عوام کی اجتماعی سزا کا جواز نہیں بن سکتا۔ انہوں نے "زندگی بچانے والی امداد کے لیے غیر محدود رسائی، تمام یرغمالیوں کی رہائی، شہریوں کے تحفظ اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں کے خاتمے" کا بھی مطالبہ کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔