شارخ خان کا بیٹا آریان خان رہا ہو گیا

شارخ خان کا بیٹا آریان خان رہا ہو گیا
بمبئی ( پبلک نیوز) بمبئی ہائی کورٹ نے جمعرات کو آریان خان، ارباز مرچنٹ اور منمون دھامیچا کو ڈرگ آن کروز کیس میں ضمانت دے دی۔ عدالت تفصیلی حکم کل سنائے گی اور تینوں ملزمان کل یا ہفتہ تک جیل سے باہر ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو ممبئی کے قریب ایک کروز شپ پر منشیات کے قبضے کے معاملے میں گرفتار کیے جانے کے تین ہفتے بعد ضمانت دے دی۔ سنگل بنچ نے ان کے ساتھ شریک ملزم ارباز مرچنٹ اور منمن دھامیچا کو بھی ضمانت دے دی۔تینوں درخواستوں کی اجازت ہے۔ کل شام تک تفصیلی احکامات جاری کئے جائیں گے۔ تاہم ملزم کو آج رات جیل سے رہا نہیں کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔