ڈونلڈ ٹرمپ یا کاملا ہیرس؟ امریکا کا اگلا صدر کون ہوگا؟ فیصلہ 8 دن بعد

ڈونلڈ ٹرمپ یا کاملا ہیرس؟ امریکا کا اگلا صدر کون ہوگا؟ فیصلہ 8 دن بعد
کیپشن: ڈونلڈ ٹرمپ یا کاملا ہیرس؟ امریکا کا اگلا صدر کون ہوگا؟ فیصلہ 8 دن بعد

ویب ڈیسک: ڈونلڈ ٹرمپ یا کاملا ہیرس؟ امریکا کا اگلاصدر کون ہوگا؟ فیصلہ ہونے میں صرف 8 روز باقی رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں امیدواروں میں کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔ انتخابی مہم میں دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے کے خلاف سخت بیان بازی کی ہے۔ 

نیویارک،فلوریڈا،جارجیا سمیت مختلف علاقوں ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ جاری ہے۔ جوبائیڈن بھی آج قبل از وقت ووٹنگ کا حق استعمال کریں گے۔ 

دوسری جانب ٹرمپ کے حامیوں نے نیویارک میں ہزاروں افراد کی ریلی نکالی۔ ڈونلڈ ٹرمپ آج نیویارک میں ریلی سے خطاب کریں گے۔ 

اسی طرح کاملا ہیرس نے فلاڈیلفیا کا دورہ کیا ہے۔ کاملا نے چرچ، باربر شاپ، باسکٹ بال اور مختلف جگہوں کا دورہ کیا۔

Watch Live Public News