شہزاد اکبر !شرم تم کو مگر نہیں آتی،یہ ہیں دستاویزی ثبوت

شہزاد اکبر !شرم تم کو مگر نہیں آتی،یہ ہیں دستاویزی ثبوت
اسلام آباد ( ویب ڈیسک )مسلم لیگ(ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے الزام لگایا ہے کہ مشیر احتساب شہزاد اکبر جھوٹ بول رہے ہیں، انہی کے دفتر سے برطًانوی ایجنسی این سی اے کو خط لکھا گیا تھا جس کے بعد شہباز شریف اور سلمان شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ ، کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ https://twitter.com/TararAttaullah/status/1442705794579959810 اپنی ایک ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما عطا اللہ تارڑ نے دستاویزات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شہزاد اکبر مکمل طور پر جھوٹ سے کام لے رہے ہیں اور اپنی خفت مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، تین سالوں سے جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے۔ انہوں نے لکھا کو یہ ہے وہ اے آر یو کا خط جو آپ ہی کے دفتر سے 11 دسمبر 2019 کو جاری ہوا، منی لانڈرنگ، کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے تمام الزامات کو برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی اور برطانوی عدالت نے رد کردیا۔ عطا اللہ تارڑ نے مزید لکھا کہ 20 ماہ پر محیط تحقیقات بند کر دی گئیں ، برطانوی ایجنسی نے شہبازشریف اور سلیمان کو الزامات سے بری کر دیا، آپ اب بھی جھوٹ سے باز نہیں آئے، شرم تم کو مگر نہیں آتی۔

Watch Live Public News