جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک
پبلک نیوز: جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کےخلاف سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دہشت گردوں کی خفیہ ٹھکانے پر موجودگی کی مخبری پر کارروائی کی گئی۔ اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 کمانڈرز سمیت 10 دہشت گرد مارے گئے، دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام دہشت گرد بارودی سرنگیں نصب کرنے، فورسز پر فائرنگ اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ مارے جانے والے دہشت گرد جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کا بازار گرم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج ہر قیمت پر دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کے لیے پرعزم ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔