‘ نئے آرمی چیف کی تقرری کافیصلہ وزیراعظم کریں گے ’

‘ نئے آرمی چیف کی تقرری کافیصلہ وزیراعظم کریں گے ’
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے نئے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم ہی کریں گے۔واشنگٹن میں فارن پالیسی میگزین کے ایڈیٹر انچیف کو انٹرویومیں کہا کہ پاکستان کے تمام ادارے خودمختار ہیں،جمہوریت جیسی بھی ہو، آمریت سےبہتر ہے۔ ایک سوال پربلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے سیلاب متاثرین کے لئےامداد کی پیشکش نہیں کی،ہم بھی انڈیا سے مدد نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ افغان جنگ سے تمام ہمسایہ ممالک متاثر ہوئے، پرامن افغانستان چاہتے ہیں، چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، امریکہ کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت میں لے جانا چاہتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔