سندھ سے بڑی سیاسی شخصیات کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

سندھ سے بڑی سیاسی شخصیات کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان
اسلام آباد: سندھ سے بڑی سیاسی شخصیات نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ان سیاسی شخصیات کی چیئرمین عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر، مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری فواد حسین اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں مخدوم فضل ممبر کور کمیٹی (جی ڈی اے)،مخدوم محسن ممبر کورکمیٹی (جی ڈی اے ) شامل ہیں جبکہ مخدوم عمار (تعلقہ چئیرمین)،مخدوم حسنین اور شعیب خان ترین نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ سندھ سے شمولیت اختیار کرنے والے اراکین نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔