پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،29 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،29 اپریل 2021
کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری، مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل،پی ٹی آئی کے امجد آفریدی اور پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ،185 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 91 حساس قرار ، یہ نشست فیصل واؤڈا کے مستعفی ہونے پرخالی ہوئی تھیضمنی الیکشن،ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے کارکنان آمنے سامنے،سعید آباد پولنگ اسٹیشن پربدنظمی،پی ایس پی کارکنان نے ایم کیو ایم کے امیدوارکے بھائی سے تلخ کلامی کی،عملےنےبیچ بچاؤکرایا۔وزیراطلاعات فواد چودھری کراچی میں کئے گئے تمام سروے بتاتے ہیں کہ تحریک انصاف کو تمام جماعتوں پر سبقت حاصل ہے، انشاللہ آج کا دن تحریک انصاف کا ہوگا،وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ کیا آج ارب پتی امیدواروں اور بڑے سیاست دانوں کا نوجوان نظریاتی کارکن امجد آفریدی سے مقابلہ ہےروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے اہداف میں کامیابی،"روشن اپنی کار" اور "روشن سماجی خدمت" کا بھی آغاز،وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 90 لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے منسلک کیاجاسکےگا۔پاکستان میں کورونا کی ہلاکت خیزی ،مہلک وائرس نے ایک دن میں151 زندگیاں نگل لیں، مجموعی تعداد 17 ہزار 680 ہوگئی، مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 61 فیصد تک جاپہنچی، 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 480 نئے کیس رپورٹ، فعال کیسز بڑھ کر 89 ہزار 838 ہو گئے۔

Watch Live Public News