پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،29 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،29 اپریل 2021

این سی او سی نے عیدالفطر کی تعطیلات سمیت 8-16 اور مئی 21 تک نقل و حرکت پر قابو پانے کے لئے” گھر رہو محفوظ رہو “حکمت عملی کا اعلان کیا ہے.این سی او سی نے چاند رات بازاروں پر مکمل پابندی لگا دی۔ مہندی، چوڑی، زیورات اور کپڑوں کے اسٹالز پر پابندی ہو گی

وزیراعظم عمران خان کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے. وفاقی وزیر اسد عمر، معقون خصوصی ثانیہ نشتر اور دیگر وزراء بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے . وزیر اعظم سے وزیر اعلی گلگت بلتستان، گورنر اور کابینہ ارکان کی ملاقاتیں بھی ہوں گی . وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے

چین نے اپنا پہلا موڈیول خلا کے لئے روانہ کردیا ہے۔ لانگ مارچ نامی سب سے بڑا چینی راکٹ تیان ہے جو موڈیول کو لے کر خلائی سفر پر روانہ ہوگیا ہے

لاہور: چھوٹے گریڈز کے سرکاری ملازمین حکومتی توجہ کے منتظر. پنجاب حکومت نے گریڈ 17 سے 22 تک کے تمام آفسران کو بڑا الاونس پیکج دے دیا. سرکاری افسران کو بنیادی تنخواہ کا ڈیڑھ گنا ایگزیکٹو الاونس ملے گا. الاونس کا اطلاق فروری 2021 سے ہو گا

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔