خیبر پختون خوا میں کورونا سے ایک اور پیرامیڈکس شہید

خیبر پختون خوا میں کورونا سے ایک اور پیرامیڈکس شہید

پشاور ( پبلک نیوز) خیبر پختون خوا میں کورونا سے ایک اور پیرامیڈکس شہید، شہدا پیرامیڈیکس کی تعداد 16ہو گی۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق سہیل اعوان انستھیزیا ٹیکنیشن مولوی امیر شاہ ہسپتال پشاور میں کورونا وائرس سے شہید ہوئے۔ سہیل اعوان کئی دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھے اور اج خالق خقیقی سے جا ملے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق سہیل اعوان کا نماز جنازہ اج دن 11بجے سرسید بوائز سکول گل بہار نمبر 4میں ادا کی گئی۔ خیبر پختوں خواہ میں کورونا سے شہید ہونے والے ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ملازمین کو تاحال شہدا پیکیج نہیں دیا گیا۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا سے شہدا ہیلتھ ملازمین کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔