” مساجد میں اعتکاف پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی“

” مساجد میں اعتکاف پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی“

اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے جس کے بعد افواہوں کا طوفان بھی بپا ہو چکا ہے۔ جس کا جو دل چاہتا ہے بول دیتا ہے۔ سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کا چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے افواہوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

اس دوران رمضان المبارک میں اعتکاف پر پابندی کے حوالے سے بھی خبریں سامنے آئیں جن وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے تردید کر دی ہے۔ انھوں نے وفاقی دارالحکومت میں اس حوالے سے اہم پریس کانفرنس بھی کی۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ایس او پیز پر عمل در آمد کے لیے تلقین کی گئی۔ انھوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں اگر کہیں سب سے زیادہ ایس او پیز پر عمل ہو رہا ہے تو وہ مساجد ہی ہیں۔

مزید وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ حکومت کی جانب سے اعتکاف میں بیٹھنے کے حوالے سے کسی بھی طرح کی پابندی نہیں عائد کی گئی۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ جمعہ کی نماز کے لیے اگر مسجد جائیں تو ایس او پیز پر عمل کو لازمی بنائیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔