اسلام آباد ( پبلک نیوز) اوپن یونیورسٹی نے طلبہ و طالبات کے لیے ایک اور اہم ترین سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔
جامعہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نئے داخلے لینے والے طلبہ و طالبات کے وقت کا ضیاع نہیں ہو گا۔ ان کو داخلہ کے لیے قطاروں میں لگنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کا نظام ڈیجیٹلائز کر دیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اب داخلوں کے خواہش مند طلبہ و طالبات بغیر کسی دقت کے آن لائن داخلہ فارم اور دیگر تمام دستاویزات جمع کرا سکتے ہیں۔ داخلوں کا نظام آن لائن کرنے کے لیے جامعہ کو دو سال کا وقت لگا۔
ترجمان جامعہ کا کہنا ہے کہ دو سال کی تگ و دو کے بعد اب داخلوں، امتحانات، تعلیمی اور انتظامی امور کو مکمل طور پر آن لائن کر دیا گیا ہے۔ متعلقہ فارم پر جانے کے لیے یہاں کلک کریں۔