(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ نے بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر ایف سی، سی ٹی ڈی اور پولیس کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی۔
وزیر اعظم نے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل اور 2 کو گرفتار کرنے پر ایف سی، سی ٹی ڈی اور پولیس کے افسران و اہلکاروں کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایف سی، سی ٹی ڈی اور پولیس کی بروقت کاروائی نے دھشتگردوں کی بڑی تخریب کاری کو روکا، بلوچستان میں دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں ہیں، مجھ سمیت پوری قوم ایف سی، پولیس اور سی ٹی ڈی کے افسران کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقووی کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین:
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر ایف سی، سی ٹی ڈی اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل اور 2 کو گرفتار کرنے پر ایف سی، سی ٹی ڈی اور پولیس کو شاباش دی۔
محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں ایف سی، سی ٹی ڈی اور پولیس نے بروقت کارروائی کرکے کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ بلوچستان میں قیام امن کیلئے ایف سی۔ سی ٹی ڈی اور پولیس نے ہراول دستے کا کردار اداکیاہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر ایف سی، سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی لائق تحسین ہے۔ بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایف سی، سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارکردگی کو قوم سلام پیش کرتی ہے ۔