وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیاست کو خیرباد کہنے کا عندیہ دے دیا

 وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیاست کو خیرباد کہنے کا عندیہ دے دیا

ویب ڈیسک: وزیر دفاع و سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے سیاست کو خیرباد کہنے کا عندیہ دے دیا، اگر قیادت نے اجازت دی تو سیاست کو ضرور خیرباد کہہ دوں گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے خلاف نہیں ہوں، لیکن یہ سوال بنتا ہے کہ ایک شخص جو ہمارے ساتھ ہاتھ ملانے سے انکاری تھا اسے 15 روز میں کیا ہوگیا کہ بات چیت کے لیے رضا مندی ظاہر کردی، صرف سیاسی جماعتوں ہی نہیں طاقت کے تمام مراکز کو مل کر ملک کے حالات بہتر بنانے چاہییں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان کے مؤقف میں جو تبدیلی آئی یہ مکمل یوٹرن ہے، اسی لیے میں نے حکومت کو محتاط رہنے کا کہا,انہوں نے کہاکہ مجھے پی ٹی آئی کی سنجیدگی میں کمی نظر آرہی ہے، عمران خان اگر ہمیں اسٹیبلشمنٹ کا ایلچی سمجھتے ہیں تو آج ہم سے ہی مذاکرات پر آمادہ کیوں ہیں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ میں کسی کو قید میں رکھنے کے حق میں نہیں ہوں، اگر لیڈرشپ نے اجازت دی تو سیاست کو ضرور خیرباد کہہ دوں گا, پی ٹی آئی کی بے صبری دیکھیں کہ اب یہ ہمارے ذریعے ہی اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کو اب یہ ذمہ داری لینی چاہیے کہ ان کی حکومت میں طالبان کو واپس لاکر بسایا گیا جس کا خیمازہ آج ہم بھگت رہے ہیں۔

Watch Live Public News