بے پناہ چیلنجز کے باوجود معاشی استحکام  حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ، وزیر اعظم 

بے پناہ چیلنجز کے باوجود معاشی استحکام  حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ، وزیر اعظم 

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بے پناہ چیلنجز کے باوجود معاشی استحکام  حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اڑان پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ آخری9 ماہ ہم نے بہت بڑے چیلنجز کا سامنا کیا، ہم میکرواکنامک استحکام حاصل کرنے میں کامیاب  ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم نے اس معاشی کامیابی کے لیے خون پسینہ بہایا، ہم 2023 میں آئی ایم ایف سے معاہدےکی سرتوڑ کوشش کررہےتھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  نوازشریف اور اتحادیوں نے فیصلہ کیاکہ ہم اپنی سیاست کو قومی مفاد پرقربان کردیں گے، ہم نے فیصلہ کیا ریاست کو بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ   آئی ایم ایف کے پروگرام کو نہ ہونے کے لیے خطوط لکھے گئے تھے، یہ بات ریکارڈ کی ہے کہ خطوط میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف معاہدہ  نہ  کرے۔

شہباز شریف نے کہا کہ  اس سےبڑی زیادتی کیا ہوسکتی ہےلیکن مالک کو منظور تھاآئی ایم ایف پروگرام کی منظوری ہوئی۔

تقریب میں اڑان پاکستان کے لوگو اور کتاب کی بھی تقریب رونمائی کی گئی، وزیراعظم کے ہمراہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، احسن اقبال ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، گورنر  خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، گورنر اسٹیٹ بینک بھی  موجود تھے۔

Watch Live Public News