ویب ڈیسک: سکھ برادری کے رہنماؤں نے بھارت کے وزیرخارجہ ایس جے شنکر کی واشنگٹن آمد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تحریک خالصتان کے حامی مظاہرین نے بھارت کے وزیر خارجہ کی ملاقات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
واشنگٹن میں احتجاج میں مظاہرین نے بھارتی پرچم پر تلواروں سے حملہ کر کے شدید غصے کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر بخشش سنگھ سندھو کا کہنا تھا کہ ایس جے شنکر بھارت میں سکھوں کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں۔ گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ عالمی سطح پر سکھوں کے قتل کی حمایت کر رہا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ میں ایس جے شنکر کی ملاقات کے بعد خالصتان کے حامیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی حکومت کے اقدامات کی شدید مذمت کی۔
احتجاج میں شریک سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جے شنکر بھارت کی عالمی جاسوسی نیٹ ورک کو چلا رہے ہیں۔ واشنگٹن میں بھارتی وزیرخارجہ کی موجودگی کے دوران خالصتان کے حامیوں نے مودی کی پالیسیوں اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے سکھوں کے خلاف شرانگیزی اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر پابندیاں عائد کی جائیں۔