بہت جلد شریفوں کی کرپشن پر وائٹ پیپر لائیں گے: عمران خان

بہت جلد شریفوں کی کرپشن پر وائٹ پیپر لائیں گے: عمران خان
ملتان: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہےکہ وہ بہت جلد شریفوں کی کرپشن پر وائٹ پیپر لا رہے ہیں۔ ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ مجھے آپ کو اسلام آباد کی کال دینی ہے، میر جعفر اور میر صادق کےساتھ مل کر چوروں کا ٹولہ مسلط کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حقیقی آزادی کی جدوجہد کے لیے بچے بچے کو تیار کرنا ہے اور ملک میں الیکشن کرانا ہے۔ عمران خان کاکہنا تھا کہ شہباز شریف پر اربوں روپے کے کرپشن کے کیسز ہیں، یہ اپنے پیسے بچانے کے لیے ملکی مفاد کو قربان کر دے گا، جس کا پیسہ ملک سے باہر ہو کبھی بھی سامراج کے خلاف آواز بلند نہیں کرے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا کہ بہت جلد شریفوں کی کرپشن پر وائٹ پیپر لا رہے ہیں، لوگوں کو بتانا ہے کہ باہر کے سامراج نے کس قسم کے لوگوں کو ہم پر مسلط کیا ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ بہت جلد بیس لاکھ لوگوں کو اسلام آباد میں جمع کرنے کی کال دیں گے

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔