کابل (ویب ڈیکس) ایک اندازے کے مطابق امریکا نے افغانستان میں 85 بلین ڈالرز کا اسلحہ چھوڑا ہے جو اب طالبان کے قبضہ میں ہے۔
امریکی بحریہ کے سابق رکن جم بینکس نے کہا ہے کہ طالبان کے پاس 75،000 گاڑیاں ، 600،00 چھوٹے اور ہلکے ہتھیار، 200 ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز ہیں۔ اس تمام سازوسامان کی کل مالیت 85 بلین ڈالرز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اعداد وشمار درست ہیں کیوںکہ وہ اس وقت غیرملکی ملٹری سیلز آفیسر تھے جب یہ سامان امریکا نے افغانستان بھیجا تھا۔
کانگریس میں ری پبلیکن پارٹی کے رکن نے خبردار کیا کہ ان افغانیوں کا بائیومیٹرک ڈیٹا بھی منتقل نہیں کیا گیا جنہوں نے 20 سال تک امریکا کی مدد کی۔
جم بینکس نے واشنگٹن میں ایک تقریر میں کہا کہ دنیا کے 85 فیصد ممالک کے مقابلے میں اس وقت طالبان کی نگرانی میں زیادہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حفاظتی جنگی جیکٹس، نائٹ ویژن چشمے اور طبی سامان جیسے آلات بھی طالبان نے ضبط کیے ہیں۔