آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کے اجراء کی منظوری دیدی

آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کے اجراء کی منظوری دیدی
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پاکستان کو قرض کے اجراء کی منظوری دیدی ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ الحمدللہ آئی ایم ایف بورڈ نے ہمارے ای ایف ایف پروگرام کی بحالی کی منظوری دے دی ہے۔ ہمیں اب 1.17 بلین ڈالر کی ساتویں اور آٹھویں قسط ملے گی۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں بہت سے سخت فیصلے لینے اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔