لاہور،اسلام آبادسمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور،اسلام آبادسمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: لاہور،اسلام آبادسمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک: اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وسطی اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے جھٹکے اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد،ملتان اور سرگودھا سمیت ملک شہروں میں محسوس کیے گئے۔

حکام کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت  5.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ راولپنڈی میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔ ہری پور، سوات ، مردان،مانسہرہ،صوابی،نوشہرہ،چارسدہ،ہنگو،لکی مروت ،سوات ،ملاکنڈ درگی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقہ تھا۔جس کی زیر زمین گہرائی 215 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کی شدت کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں اور افس سے کلمہ طعبیہ کا ودر کرتے باہر نکل آئے۔ زلزلے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ / پی ڈی ایم اے رپورٹ 

پی ڈی ایم اے کو پنجاب کے تمام اضلاع سے زلزلہ بارے ابتدائی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور، ملتان، اسلام آباد، گجرانوالہ، سرگودھا، سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا، جبکہ گہرائی 215 کلومیٹر تھی۔پنجاب بھر میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے  نے مزید کہا ہے کہ پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے،پی ڈی ایم اے کے پراونشل کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 الرٹ ہیں۔زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔

Watch Live Public News