بجلی تقسیم کار کمپنیوں  کی نجکاری کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا

بجلی تقسیم کار کمپنیوں  کی نجکاری کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا
کیپشن: بجلی تقسیم کار کمپنیوں  کی نجکاری کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا

ویب ڈیسک: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ جس کے بعد پاور ڈویژن نے تمام ڈسکوز کے سی ای اوز کو خط لکھ کر ملازمین کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن نے ڈسکوز کی نجکاری سے متعلق تمام تفصیلات طلب کر لیں۔ پاور ڈویژن کی جانب سے تمام ڈسکوز کے سی ای اوز کو خط لکھ دیا گیا۔ ڈسکوز  سے مستقل، کنٹریکٹ، ڈیلی ویجز ملازمین کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ 

ملازمین کی تنخواہ، پیکج اور پنشن کے واجبات کی تفصیلات  بھی طلب کی گئی ہیں۔ پاور ڈویژن نے کمپنیوں سے جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ ڈسکوز کی 30  جون 2024  تک  آڈٹ  شدہ  فنانشل اسٹیٹمنٹس بھی طلب کی گئی ہیں۔ 

تقسیم کار کمپنیوں سے واجبات اور ایکویٹی سمیت فنانشل اسٹرکچر بھی طلب کیا گیا ہے۔ ریگولیٹری اداروں کے احکامات سے متعلق زیرالتوا ایشوز کی فہرست بھی طلب کی گئی ہے۔ تمام ریگولیٹری اور لیگل فریم ورک کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ ڈسکوز کی موجودہ مشینری، گاڑیاں اور دیگر اثاثہ جات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ 

Watch Live Public News