حکومت نے ہر ضلع کیلئے ڈویلپمنٹ پیکج مخصوص کر دیا

حکومت نے ہر ضلع کیلئے ڈویلپمنٹ پیکج مخصوص کر دیا
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت نے ہر ضلع کے لئے ڈویلپمنٹ پیکج مخصوص کر دیا۔ پنجاب کے ہر علاقے تک ترقی کے ثمرات پہنچ رہے ہیں۔ 360 ارب روپے کے پیکج سے ترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہم باتیں نہیں کام کرتے ہیں۔ انتظامی بنیادوں پر نئے اضلاع اورتحصیلیں بنانے پر کام جاری ہے۔ بھلوال کو ضلع کا درجہ دینے کا جائزہ لیا جائے گا۔ سرگودھا کے عوام کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ ہے۔ اربوں روپے کے منصوبوں پرکام شروع ہوچکا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی کا سفر ایک علاقے تک محدود نہیں بلکہ پسماندہ علاقوں کو برابر کا حصہ دیا ہے۔ پنجاب کے ہر علاقے تک ترقی کے ثمرات پہنچ رہے ہیں۔ اقتدار کو ذاتی تجوریاں بھرنے کیلئے استعمال کرنا ماضی کی حکومتوں کا شیوہ رہا۔ اب پاکستانی سیاست میں لوٹ مار کے کلچر کی کوئی گنجائش نہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔