ملک بھر میں موسم کی صورتحال

ملک بھر میں موسم کی صورتحال
لاہور ( پبلک نیوز) آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گا۔ رات میں ملک کے جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خطۂ پوٹھوہارمیں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا امکان ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائی رہے گی۔ماسلام آباد میں آج موسم خشک اور سردرہے گا، صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم شدید سرد رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک اور سرد، بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔مسندھ کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔ سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، موہنجوداڑو اور گردونواح میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھا ئی رہے گی۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی آج موسم خشک اور سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شد ید دھند چھا ئی رہے گی۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔