اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے قرض لے لے کر ہمیں غلام قوم بنا دیا۔ عوام کے ٹیکس کی کثیر رقم قرضوں کے سود ادا کرنے میں چلی جاتی ہے۔ منی بجٹ لانے پر مجبور کیوں ہیں؟ وزیراعظم نے اپنے کابینہ اراکین کو صاف بتا دیا۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں کہا کہ عالمی اداروں کے قرض بمعہ سود واپس کرنے کے لئے انہی سے قرض لینے پڑتے ہیں۔ سابق حکمرانوں نے قرض لے لے کر ہمیں غلام قوم بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اربوِں ڈالر کے قرض نہ لئے ہوتے تو آج ملک معاشی دلدل میں نہ پھنستا۔ سابق حکمرانوں کے غلط فیصلوں کو قوم کو آج بھگتنا پڑا رہا ہے۔ عوام کی ٹیکس کی کثیر رقم عالمی اداروں کو سود کی ادائیگی میں چلی جاتی ہے۔ پوری قوم سابق حکمرانوں کی عیاشیوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا وزیر خزانہ نے وضاحت کی کہ ہم نے منی بجٹ کے لے آئی ایم ایف سے اپنی شرائط بھی منوائی ہیں۔ منی بجٹ پر وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعرات کی دوپہر 12 بجے ہوگا۔ وفاقی کابینہ فنانس ترمیمی بل کی منظوری دے گی۔ فنانس ترمیمی بل سے متعلق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی کل طلب کیا گیا ہے۔