جنوبی کوریا: حادثے کے شکار جہاز کی تفصیلات منظرعام پرآگئیں

جنوبی کوریا: حادثے کے شکار جہاز کی تفصیلات منظرعام پرآگئیں
کیپشن: جنوبی کوریا: حادثے کے شکار جہاز کی تفصیلات منظرعام پرآگئیں

ویب ڈیسک: جنوبی کوریا کے موان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر طیارے کے حادثے کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

 ایوی ایشن ذرائع کے مطابق موان ائیرپورٹ پر حادثے کا شکار بوئنگ 737 طیارہ 15 سال پرانا تھا، یہ طیارہ جیجو ائیر کی پرواز 7C-2216 بنکاک سے موان پہنچا تھا اور حادثے کا شکار اسی بدقسمت طیارے نے پرواز 7C-2215 کے ذریعے دوبارہ بنکاک جانا تھا۔ 

دوسری جانب سی ای او جیجو ائیر کا کہنا ہےطیارہ حادثے کی وجوہات ابھی تک غیر واضح ہیں، طیارے کی خرابی کے کوئی ابتدائی شواہد نہیں ملے، گرنے والےطیارے کے حادثات کا کوئی سابقہ ریکارڈ نہیں تھا، طیارہ حادثےپر معذرت خواہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق موان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اپ اینڈ ڈاؤن کی یومیہ لگ بھگ 16 پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں، حادثے کے بعد اوساکا، ٹوکیو، جیجو سے موان کی 5 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ موان سے ٹوکیو، اوساکا، جیجو، تائی پے، بنکاک روانگی کی 7 پروازیں منسوخ ہیں۔

جنوبی کوریا پولیس اور امدادی اداروں کے 6 سے زائد ہیلی کاپٹر موان ائیرپورٹ پر موجود ہیں جن کے ذریعے زخمیوں یا لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ 

موان ائیرپورٹ کی تعمیر 1997 میں شروع ہوئی اور 9 نومبر 2007 کو کھولا گیا۔

موان ائیرپورٹ گوانگجو، موکپو اور ناجو کے شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرتا ہے، موان ائیرپورٹ سے سالانہ 543247 مسافر استفادہ کرتے ہیں، موان ائیرپورٹ کا انتظام کوریا ائیرپورٹس کارپوریشن کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

Watch Live Public News