ویب ڈیسک: ایمان مزاری نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اسد علی طور کی والدہ نے بیٹے سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کی تھی۔ جس پر انہیں بیٹے سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسد طور کی گرفتاری کے بعد ان کی والدہ نے ملاقات کے لیے مقامی عدالت میں درخواست دی تھی۔ ہم نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ والدہ اور وکلا کو ملاقات کی جازت دی جائے۔
انہوں نے بتایا کہ اسد کی والدہ اور ہمیں دن ایک بجے ملاقات کی اجازت دے دی گئی ہے۔ بلوچ طلبہ کیس میں کل بھی این آئی ایچ سے ایک طالب علم لاپتہ ہوا ہے۔ نگران وزیراعظم کی پیشی کے چند گھنٹوں بعد طالبعلم امتیاز عالم کو این آئی ایچ سے لاپتہ کردیا گیا۔
ایمان مزاری نے بتایا کہ آج ہم نے امتیاز عالم کی گمشدگی کی درخواست بھی دائر کردی ہے۔ ہم نے آج ہی امتیاز عالم گمشدگی کیس کو فکس کرنے اور سماعت کی استدعا کی ہے۔