ساتویں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مشق 2024 اختتام پذیر، آرمی چیف کی خصوصی شرکت

ساتویں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مشق 2024 اختتام پذیر، آرمی چیف کی خصوصی شرکت

(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقے میں 25 سے 27 فروری 2024 تک کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  ساتویں پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مشق 2024 کی کھاریاں گیریژن میں  شاندار اختتامی تقریب  ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر تھے۔

آئی ایس پی آر کے  مطابق 60 گھنٹے کی سخت "پیٹرولنگ مشق" کا مقصد فورم کے شرکاء کی طرف سے اختراعی خیالات اور تجربات کے اشتراک کے ذریعے جنگی مہارتوں کو بڑھانا ہے، مشق میں پاک فوج کی سات ٹیموں اور دوست ممالک بشمول بحرین، اردن، قازقستان، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، قطر، امریکہ، ازبکستان، سری لنکا، تھائی لینڈ اور ترکی کی پندرہ ٹیموں نے حصہ لیا،  آذربائیجان، چین، جرمنی، انڈونیشیا، مملکت سعودی عرب اور میانمار نے بطور مبصر مشق کا مشاہدہ کیا۔

ترجمان پاج فوج نے بتایا کہ  مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقے میں 25 سے 27 فروری 2024 تک جاری رہی، گزشتہ برسوں کے دوران، مشق نے دوست ممالک کے لیے ایک انتہائی مسابقتی پیشہ ورانہ فوجی سرگرمی کے طور پر بہت اہمیت حاصل کی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے مشق کے مختلف مراحل کے دوران ان کی پیشہ ورانہ مہارت، جسمانی اور ذہنی برداشت اور بلند حوصلے پر حصہ لینے والی ٹیموں کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے اس طرح کی مشقوں کے دوران باہمی سیکھنے کا اعادہ کیا ۔

آرمی چیف اس بات پر روشنی ڈالی کہ PATS صحیح فورم ہے، جو مناسب طور پر پیشہ ورانہ فوجی مہارتوں اور تمام حصہ لینے والے سپاہیوں کی حکمت عملی کو یکجا کرتا ہے جو جنگ کے بدلتے ہوئے کردار کے سامنے انتہائی ضروری ٹیم جذبے کو فروغ دیتا ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ  اس مقصد کے لیے، پاک فوج "کردار، جرأت اور قابلیت کے بھرپور سپاہی صفات کو برقرار رکھتی ہے جو کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے جوانوں نے بھرپور طریقے سے دکھایا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آخر میں آرمی چیف نے مشق کے شرکاء کو انفرادی اور ٹیم ایوارڈز سے نوازا،  تقریب میں شرکت کرنے والے ممالک کے بین الاقوامی مبصرین اور دفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی اور اس کے پیشہ ورانہ طرز عمل کو سراہا۔

قبل ازیں آمد پر کمانڈر منگلا کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Watch Live Public News