ایم کیو ایم صدارتی امیدوار آصف زرداری کو ووٹ نہیں دے گی ، ذرائع

ایم کیو ایم صدارتی امیدوار آصف زرداری کو ووٹ نہیں دے گی ، ذرائع

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق  متحدہ قومی موومنٹ  ( ایم کیو ایم ) صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کو ووٹ نہیں دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار میاں شہباز شریف کو ایم کیو ایم کا ووٹ ملے گا ۔ مسلم لیگ ن نے چھ وزارتیں دینے سے  انکار کیا ہے صرف  ایک وزارت کی پیشکش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق   ایم کیو ایم کو  خوش بخت شجاعت کو گورنر  سندھ بنانے کی پیشکش ہے وگرنہ مسلم لیگ اپنا رہنما گورنر بنائے گی۔

ذرائع کے مطابق خالد مقبول  نے کہا ہے کہ ہم آئینی ترامیم کی حمایت کرنے والوں کا ساتھ دیں گے وزارتوں کی ہم نے خواہش بھی نہیں کی۔ مصطفی کمال نے پچھلے دنوں کہا تھا کہ ہم خالی خولی حمایت نہیں کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  موجودہ گورنر ٹیسوری اور مصطفی کمال اپوزیشن میں بیٹھنے کے حامی ہیں۔

ذرائع کے مطابق   اے این پی نے پارلیمانی سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ کرلیا، جمعیت علمائے اسلام بھی پارلیمانی سیاست سے اکتا گئی ہے۔

Watch Live Public News