کرکٹ شائقین اب سٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے

کرکٹ شائقین اب سٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے

پبلک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا ایس او پیز میں نرمی اور شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دینے سے متعلق وفاقی حکومت سے ایک بار پھر رابطہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت یکم فروری کو شائقین کی اسٹیڈیم آمد سے متعلق فیصلے سے آگاہ کرے گی، پی سی بی نے این سی او سی سے 50 فیصد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت مانگی تھی۔

این سی او سی کوڈ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ شائقین کی اجازت ملنے کے لیے پرامید ہیں، اجازت ملنے کی صورت میں پی سی بی پی ایس ایل کی تشہیری مہم کا آغاز کرے گا، پاکستان سپر لیگ 20 فروری سے کراچی میں شروع ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے سے ہی ٹکٹنگ سروس کی بڈ کے لیے اشتہار جاری کرچکا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔