میں خطروں کی کھلاڑی ہوں، کسی سے ڈرنے والی نہیں: حریم شاہ

میں خطروں کی کھلاڑی ہوں، کسی سے ڈرنے والی نہیں: حریم شاہ
لندن: (ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایف آئی اے کی جانب سے بینک اکائونٹس منجمد کرنے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں خطروں کی کھلاڑی ہوں کسی سے ڈرنے والی نہیں ہوں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ اگر میرے بینک اکائونٹس منجمد کرنا ہیں تو اس کے ثبوت بھی پیش کرنا ہونگے۔ میں نے تو ویڈیو محض مذاق میں بنائی تھی، اس حوالے سے اپنی غلطی کو تسلیم کرتی ہوں۔ قومی اداروں سے مکمل تعاون کرنے کیلئے تیار ہوں۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو پتا مجھ سے کیا ذاتی رنجش ہے۔ ایف آئی اے یہ حق کس نے دیا کہ وہ میری ذاتی دستاویز میڈیا کو دے۔ اگر میرے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنا ہے تو اس کے ثبوت دیئے جائیں۔ ٹک ٹاک سٹار کا کہنا تھا کہ ہمارے اداروں کا کام ہماری حفاظت کرنا ہے نہ کہ تنگ کرنا۔ میری تمام آمدن قانونی اور ریکارڈ شدہ ہے۔ میرا کسی اور کے نام پر بھی کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں تو ان دنوں برطانیہ میں خوب انجوائے کر رہی ہوں۔ کسی برطانوی ادارے نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔ میرے تمام دعوے ثبوتوں کے ساتھ ہوتے ہیں۔ الزام لگانے والوں کا مقصد صرف میری کردار کشی ہے۔ خیال رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے حریم شاہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیلئے بینکوں کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ کچھ دن قبل حریم شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ڈھیروں غیر ملکی کرنسی کیساتھ نظر آ رہی ہیں۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں تو اتنی بڑی رقم لے کر آرام سے لندن پہنچ گئی، مجھے کسی نے نہیں نہیں۔ پاکستانی پیسے کی کوئی اہمیت نہیں چاہے لاکھوں میں بھی ہو۔ ایف آئی اے نے یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر دی تھیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حریم شاہ کا اصل نام فضا حسین ہے۔ ایف آئی اے نے برطانیہ کی نیشنل کرایم ایجنسی کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خط میں نیشنل کرائم ایجنسی سے کارروائی کرنے کی درخؤاست کی جائے گی۔ ویڈیو میں خاتون بھاری رقم منتقلی کا اعتراف کررہی ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق خاتون کے ویزے ،امیگریشن ،اور سفری دستاویزات کی تفصیلات حاصل کر لی گئیں ہیں۔ خاتون کے خلاف فارن ایکسچینج قوانین کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ حریم شاہ نے 10 جنوری کی رات کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے قطر کیلئے سفر کیا تھا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عمران ریاض کے مطابق حریم شاہ کی منی لانڈرنگ کے جرم کے اعتراف اور پھر اسے ’مذاق ویڈیو‘ قرار دینے کا سائبر کرائم ونگ نے نوٹس لے لیا ہے۔ عمران ریاض نے کہا تھا کہ ویڈیوز سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے حکومت پاکستان کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کی تضحیک، خلل ڈالنے اور بدنام کرنے کا عمل ہیں، ان کا یہ عمل منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ حریم شاہ کے مؤقف کی وضاحت کے لیے انہیں باضابطہ نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News