شاہی خاندان کی بڑی بہو  کے خفیہ آپریشن کا انکشاف

شاہی خاندان کی بڑی بہو  کے خفیہ آپریشن کا انکشاف

 ویب ڈیسک: شاہی خاندان کی بڑی بہو شہزادی کیٹ مڈلٹن  کا لندن کلینک میں خفیہ آپریشن ہوا ہے۔

 شاہی ذرائع کے مطابق شاہی خاندان کی بڑی بہو شہزادی کیٹ مڈلٹن  کا لندن کلینک میں خفیہ آپریشن ، اب حالت بہتر ہے۔ 

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کینسنگٹن پیلس  کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادی کیٹ مڈلٹن  تیزی سے صحت یاب ہورہی ہیں۔ لندن  کلینک میں  منگل، 16 جنوری کو شہزادی کے  پیٹ کی سرجری  کی گئی تھی جس کےبعد آج انہیں اسپتال سے چھٹی دیدی گئی اوروہ  ونڈسر واپس گھر  پہنچ گئی ہیں۔

کینسنگٹن پیلس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں ولی عہد شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کی طرف سے لندن کلینک کی پوری ٹیم، خاص طور پ نرسنگ اسٹاف کا شکریہ ادا کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ویلز خاندان دنیا بھر سے موصول ہونے والی نیک تمناؤں کے لیے شکر گزار ہے۔

 شہزادی کے ایسٹر کے بعد تک عوامی فرائض پر واپس آنے کا امکان نہیں ہے۔

 یاد رہے اس سے قبل بکنگھم پیلس کی طرف سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا تھا کہ کنگ چارلس پروسٹیٹ سرجری کیلئے اسپتال داخل ہیں اور بادشاہ کی حالت اچھی نہیں۔

Watch Live Public News