نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 769 ٹیسٹ کئے گئے، ویکسی نیشن کے عمل میں مزید بہتری ہوئی ہے اور اب تک 2 کروڑ 62 لاکھ 46 ہزار 990 خوراکیں لگ چکی ہیں، کراچی میں صورتحال بگڑنے لگی، کورونامثبت کیسز کی شرح 30 فیصد سے بڑھ گئی، محکمہ صحت سندھ کی 2 ہفتے کے مکمل لاک ڈاؤن کی سفارش ،سندھ حکومت کا کورونا کا پھیلاؤ کو روکنے کےلئے سخت ترین اقدامات کا فیصلہ۔ مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا، نائب صدر مسلم لیگ ن نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا، مریم اورنگزیب کی جلدصحت یابی کے لئے دعاکی اپیل، معاون خصوصی شہباز گل کا مریم نواز کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار، کہا اللہ آپا مریم صفدر کو جلد صحت عطا فرمائے۔ آزادکشمیر کے حلقہ ایل اے 16 شرقی باغ کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع،25 جولائی کے انتخابات میں لڑائی جھگڑے اور پولنگ بیگ چھینے جانے کے باعث نتیجہ روک لیا گیا تھا پی پی 38 سیالکوٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا، مسلم لیگ ن سے سیٹ چھین لی،، پی ٹی آئی کے احسن سلیم بریار 62 ہزار 657 ووٹ لے کر کامیاب، ن لیگ کے طارق سبحانی 56 ہزار 353 ووٹ لے سکے۔۔ پی ٹی آئی کارکنوں کا جشن رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کی گرفتاری، ضلع کچہری میں کیس کی سماعت،عدالت نے نذیر چوہان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا،وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کی مدعیت میں ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی