اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان میں یومیہ ویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ گزشتہ روز 8 لاکھ 49 ہزار 692 افراد نے ویکسین ڈوزز لگوائی۔ این سی او سی کے مطابق مجموعی طور پر اب تک 2 کروڑ 78 لاکھ 75 ہزار 999 شہری ویکسین کی خوراکیں لگوا چکے ہیں۔ ویکسین لگوانے والے افراد کی یومیہ تعداد ساڑھے آٹھ لاکھ ہو گئی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز آٹھ لاکھ 50 ہزار افراد نے ویکسین لگوائی۔ پہلے 6لاکھ 80ہزار، پھر 7لاکھ 78ہزار اور کل 8لاکھ50ہزار کا ریکارڈ قائم ہوا۔ پنجاب، سندھ اور کے پی میں روز نئے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شاباش پاکستان لیکن ہمیں ویکسی نیشن میں مزید تیزی لانی ہے۔