اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشیر وزیراعظم ڈاکٹر عشرت حسین کی جانب سسے تین روز قبل استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوایا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے تاحال عشرت حسین کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔ استعفیٰ دینے کی وجہ ان کی پرفارمنس پر عرصہ سے سوالات کا اٹھنا بتایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عشرت حسین کو وزیر اعظم عمران خان نے ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے اپنا مشیر مقرر کیا تھا مگر کافی عرصہ گزرنے کے باوجود بھی اصلاحات پر خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے۔