عارف نقوی نے پاکستان کے لیے بہت فائدہ دینا تھا، عمران خان

عارف نقوی نے پاکستان کے لیے بہت فائدہ دینا تھا، عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں میں نے پہلے ہی الیکشن کی کال دی تھی، اقتدار پر قابض لوگوں کے پاس کوئی پالیسی نہیں، مشکل حالات میں سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی، گروتھ اوپر جارہی تھی، ہر شعبہ ترقی کررہا تھا. ان کا کہنا تھا کہ میرے دور میں بھی مشکلات تھے لیکن یہ حالات تو نہیں تھے، عمران خان نے مزید کہا کہ فنانشل ورلڈ میں عارف نقوی ایک ٹیلنٹڈ شخصیت تھی، میں عارف نقوی کو جانتا ہوں، عارف نقوی نے پاکستان کے لیے بہت فائدہ دینا تھا اور دے رہا تھا، عارف نقوی نے شوکت خانم اسپتال کیلئے بہت پیسہ دیا. انہوں نے مزید کہا کہ عارف نقوی پر الزام ہے ابھی تک عدالت میں کیس نہیں چلا، عارف نقوی کو20،25سال سے جانتا ہوں، الیکشن کمیشن انتہائی بد دیانت شخص ہے، عدالت نے حکم دیا تھا کہ تینوں جماعتوں کے فنڈنگ کیس سنیں.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔