جماعت اسلامی کا دھرنا،پولیس نےخواتین کو راولپنڈی جانےسےروک دیا، بسیں تھانےمنتقل

جماعت اسلامی کا دھرنا،پولیس نےخواتین کو راولپنڈی جانےسےروک دیا، بسیں تھانےمنتقل
کیپشن: جماعت اسلامی کا دھرنا،پولیس نےخواتین کو راولپنڈی جانےسےروک دیا، بسیں تھانےمنتقل

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے مہنگائی کے خلاف پولیس نے جماعت اسلامی کی خواتین ونگ کو راولپنڈی جانے سے روک دیا جس کے باعث خواتین نے منصورہ ملتان روڈ پر ہی دھرنا دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی خواتین ونگ نے منصورہ ملتان روڈ پر دھرنا دے دیا، خواتین ونگ نے دھرنے میں شرکت کے لیے راولپنڈی روانہ ہونا تھا، پولیس خواتین کی بسیں تھانے لے گئی۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے بتایا کہ خواتین راولپنڈی دھرنے میں شرکت کے لیے روانہ ہوئیں، پولیس نے خواتین کو راولپنڈی جانے سے روک دیا، تھانہ چوہنگ پولیس خواتین کی 8 بسیں تھانے لے گئی۔

قیصر شریف نے کہا کہ ملک سے خواتین کے قافلے دھرنے میں شرکت کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، حکومت غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، مذاکرات، گرفتاریاں اور رکاوٹیں ایک ساتھ نہیں چل سکتے،جہاں  قافلوں کو روکا جائے گا، وہیں دھرنا ہوگا، پنجاب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، غیر جمہوری رویے کی مذمت کرتے ہیں، راولپنڈی کا دھرنا 10 مطالبات پورے ہونے تک جاری رہے گا۔

لیاقت بلوچ کی جماعت اسلامی حلقہ خواتین سے بدسلوکی کی مذمّت:

لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت پنجاب ہوش کے ناخن لے۔ صوبہ پنجاب پولیس سٹیٹ بن چکا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ احتجاج ہماراآئینی جمہوری حق ہے۔ پنجاب پولیس بسیں واپس کرے۔ حکومت پنجاب خواتین کو روالپنڈی دھرنے میں شرکت کیلئے رکاوٹیں کھڑی نہ کرے۔

Watch Live Public News