ویب ڈیسک: دوستوں کو آم توڑ کرکیوں دیے؟ باغ مالک کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ مالی نے خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق مالی کی شناخت 18 سالہ منیر کے نام سے ہوئی ہے۔ جو کہ موضع وینس کا رہائشی تھا۔ جس نے آم کے باغ سے اپنے دوستوں کو آم توڑ کر دیے تھے۔ اس پر باغ مالک عبد الرحمن نے اسے برا بھلا کہا۔
بتایا گیا ہے کہ باغ مالک کی ڈانٹ سے دل برداشتہ ہوکر 18سالہ مینر نے گندم کی زہریلی گولیاں کھا لیں۔ 18 سالہ منیر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ہسپتال انتظامیہ نے لاش ورثا کے حوالے کر دی۔