کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق

کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق
کیپشن: کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق

ویب ڈیسک: ہارون آباد کےنواحی گاؤں 432 سکس آر میں کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گر گیا۔ جس کے نیچے دب جانے سے تین مزدور جاں بحق ہوگئے۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کھدائی کرنے والے پانچ   مزدور ملبے تلے دب گئے۔ جن میں سے 3 مزدوروں کو تشویشناک حالت میں نکالا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مزدوروں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ملبے تلے دبے باقی دو مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Watch Live Public News