پنجاب میں کانگو وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے

پنجاب میں کانگو وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے
کیپشن: پنجاب میں کانگو وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے

ویب ڈیسک: پنجاب میں کانگووائرس کے پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے۔ تفصیلات کے مطابق دو مزید مریض کانگووائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں مریضوں کا تعلق چکوال سے تھا جو کہ بے نظیر بھٹو ہسپتال میں زیر علاج تھے۔   پنجاب میں رواں سال کانگووائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 تک جا پہنچی ہے۔

چاروں مریضوں کی ہلاکت بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں رواں سال کانگو وائرس کے 13 مشتبہ کیسز سامنے آئے۔ ان میں سے چھ مریضوں میں کانگووائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

ملک بھر سے رواں سال کانگو وائرس کے 41 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب سے 6، کے پی کے 5، سندھ 3 اور بلوچستان سے 27 کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

ملک بھر سے 9 ہلاکتیں اب تک رپورٹ ہوئیں۔ جن میں 4 پنجاب سے 2 کے پی کے اور 3 بلوچستان سے رپورٹ ہوئیں۔

Watch Live Public News