ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس میں جارہ میڈلز کی دوڑ میں ابھی تک 22 ملکوں نے کھاتہ کھول دیا ہے۔ 2روز کے مقابلوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل پرجاپان 4گولڈ میڈلز اور 7دیگر میڈلز لے کر پہلے نمبر پر براجمان ہے، جبکہ آسٹریلیا 4گولڈ میڈلز اور 2 سلور گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
پیرس اولمپکس کے دوسرے روز مزید 13گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوا، اب تک جاپان نے سب سے زیادہ 4گولڈ، 2سلور اور ایک برانز میڈل حاصل کیا ہے، دوسرے نمبر پر آسٹریلیا ہے جس کے 4 گولڈ اور 2سلور میڈلز ہیں، اور مجموعی طور پر 6میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔
2روز کے مقابلوں کے بعد امریکا پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے، جس کے مجموعی میڈلز 12 ہیں لیکن گولڈ میڈلز کی تعداد صرف 3 ہے، امریکی ایتھلیٹس نے 6سلور اور 3برانز میڈلز حاصل کیے ہیں۔ فرانس نے بھی 3گولڈ میڈلز حاصل کیے ہیں، جبکہ 3سلور اور 2برانز میڈلز بھی اپنے نام کرچکا ہے۔
کوریا نے اب تک صرف 3گولڈ میڈلز، 2سلور اور ایک برانز میڈل حاصل کیا ہے، چین نے 3گولڈ میڈل کے علاوہ ایک سلور اور 2 برانز میڈلز جیتے ہیں۔ اٹلی نے بھی ایک گولڈ، 2 سلور اور 3 برانز، قازقستان نے ایک گولڈ 2 برانز، جبکہ بیلجیم نے ایک گولڈ اور ایک برانز میڈل جیتا ہے۔
ایک ایک گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ملکوں میں جرمنی، ہانگ کانگ اور ازبکستان شامل ہیں، برطانیہ ابھی تک کوئی گولڈ میڈل حاصل نہیں کرسکا، ابھی تک صرف 2سلور اور 2 برانز میڈل ہی جیت سکا ہے۔ اس کے علاوہ برازیل نے بھی ایک اور کینیڈا نے بھی ایک، ایک سلور اور ایک ایک برانز میڈل حاصل کیا ہے۔
باقی ممالک میں فجی، کوسوو، منگولیہ، پولینڈ اور تیونس شامل ہیں جنہوں نے ابھی تک ایک ایک سلور میڈل حاصل کیا ہے۔ سوئیڈین 2 برانز میڈلز، جبکہ مصر، اسپین، ہنگری، انڈیا میکسیکو، مولدووا، اور جنوبی افریقہ ایک، ایک برانز میڈل حاصل کرسکے ہیں۔
واضح رہے 26جولائی سے 11اگست تک شیڈول پیرس 2024 اولمپکس کے پروگرام میں 32کھیلوں کے 329ایونٹس شامل ہیں، پیرس اولمپکس میں حصہ لینے والے ایتھلیٹس کی تعداد تقریباً 11ہزار سے زیادہ ہے، فہرست کے مطابق 631 کھلاڑی امریکا کی نمائندگی کریں گے جو کسی بھی ملک سے زیادہ ہے۔
اولمپکس کی ویب سائٹ کے مطابق، 2020 کے ٹوکیو اولمپک گیمز میں تقریباً 11ہزار کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جن میں ٹیم امریکا کے 613 کھلاڑی شامل تھے۔