کراچی والو ں کو لوٹنے والاانتہائی خطرناک وائٹ کرولا گینگ کوگرفتارکرلیا:ڈی آئی جی ایسٹ

کراچی والو ں کو لوٹنے والاانتہائی خطرناک وائٹ کرولا گینگ کوگرفتارکرلیا:ڈی آئی جی ایسٹ
کیپشن: کراچی والو ں کو لوٹنے والاانتہائی خطرناک وائٹ کرولا گینگ کوگرفتارکرلیا:ڈی آئی جی ایسٹ

ویب ڈیسک: ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ کچے کے ڈاکو گروہ کے ہمراہ کراچی والوں کو لوٹنے پہنچ گئے، کارروائی کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان واردات کے دوران بڑے اسلحہ کا بھی استعمال کیا کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر نے کہا کہ کچے کے ڈاکو گروہ کے ہمراہ کراچی والوں کو لوٹنے پہنچ گئے۔ضلع ملیر میں کچھ عرصہ قبل فارنر گیسٹ کے ساتھ واردات کی کوشش ہوئی تھی،اس واردات کی کوشش کرنے والے ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا،  ملزمان غیر ملکیوں سے 2 کروڑ روپے کی رقم لوٹنے آئے تھے۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے کہا کہ کراچی میں وائٹ کرولا گینگ انتہائی متحرک تھا، کارروائی کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود میں واردات کے دوران راہگیر خاتون کے قتل میں ملوث تھے۔نیشنل ہائی وے پر اس ہی گینگ کی جانب سے قتل کی وجہ سے بڑا احتجاج ہوا تھا،ایک اور ڈبل مرڈر میں یہ گینگ ملوث نکلا ہے جو انہوں نے شارع فیصل کے علاقے  کیا تھا،یہ دہشت کی علامت بنا ہوا تھا گروہ جس کا خاتمہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کا گروہ 9 سے 10 رکنی ہے، ملزمان واردات کے دوران بڑے اسلحہ کا بھی استعمال کیا کرتے تھے۔

اظفر مہیسر نے بتایا کہ ملزمان کو کراچی سمیت سندھ بھر کے دیگر شہروں سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان بڑی وارداتوں کے بعد شہر شہر سے کچے میں چکے جاتے تھے۔

Watch Live Public News