پیرس اولمپکس میں میڈل ٹیبل پر چین کی برتری، سب کو پیچھے چھوڑ دیا

پیرس اولمپکس میں میڈل ٹیبل پر چین کی برتری، سب کو پیچھے چھوڑ دیا

ویب ڈیسک: چین نے ایک بار پھر میڈل ٹیبل پر برتری حاصل کر لی ہے۔ 

پیرس اولمپکس میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ، چین نے ایک بار پھر میڈل ٹیبل پر برتری حاصل کر لی  ہے۔ 

پانچ گولڈ سمیت مجموعی طور پر 9 میڈلز جیت لیے اس کے ساتھ   چین نے شوٹنگ میں تین اور ڈائیونگ میں سونے کے دو تمغے جیتے ہیں۔  جاپان اور کوریا کا چار گولڈ سمیت سات میڈلز کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔

اس کے علاہ جاپان نے جوڈو میں دو، سکیٹ بورڈنگ اور فینسنگ میں ایک ایک طلائی تمغہ جیتا ہے۔ کوریا نے شوٹنگ میں دو، تیر اندازی اور فینسنگ میں ایک ، ایک گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ 

جبکہ آسٹریلیا نے چار، امریکا اور فرانس نے تین ، تین طلائی تمغے جیت رکھے ہیں۔

Watch Live Public News