واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) یورپی ممالک میں اس سال گرمی اس قدر شدید ہو گئی ہے کہ دبئی کے درجہ حرارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ٗ مغربی کینیڈا اور امریکہ کے شمالی علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے میں گرمی کی لہر اتنی شدید رہی کہ درجہ حرارت 46 ڈگری تک بھی پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق گرمی کے حوالے سے عرب ممالک اپنی ایک الگ شناخت ر کھتے ہیں جبکہ یورپی ممالک کو سرد علاقوں کے حوالے سے جانا جاتا ہے ٗ یورپ کے کئی علاقوں میں ہر سال گرمی بھی شدید ہوتی ہے لیکن اس بار تو کینیڈا اور امریکہ کے مختلف علاقوں میں گرمی نے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں ٗ گزشتہ ہفتے گرمی کی ایک شدید لہر میں درجہ حرارت 46 ڈگری تک بھی پہنچ گیا۔ کینیڈا اور امریکہ کی حکومتوں کی طرف سے اس حوالے سے اپنے شہریوں کیلئے انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے ٗ برٹش کولمبیا کے علاقے لیٹن میں 46 ڈگری کے ساتھ گرمی کا شدت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ٗ کینیڈا کے ہی علاقے وسٹلر میں 40 ڈگری کے ساتھ گرمی کی شدت رہی ۔خطے میں گرم ہوائوں کا سلسلہ جاری رہا جبکہ حکومتوں کی طرف سے برٹش کولمبیا ٗ البرٹا ٗ یوکون اور شمال مغرب کے کچھ علاقوں میں انتباہی پیغامات جاری کئے گئے ٗ امریکہ میں واشنگٹن اور اوریگون کے علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔