اسلام آباد ( پبلک نیوز) اسلام آباد میں اطالوی سفارت خانے سے شینجن ویزے کے 1000 اسٹکرز چوری ہو گیے, سفارت خانے کے اسٹاف کی مبینہ ملی بھگت سے شینجن ویزا اسٹکر چوری کیے گیے, اسٹکر سفارت خانے کے لاکر روم سے چوری ہوئیے۔ذرائع نے پبلک نیوز کو بتایا کہ اٹالین سفارت خانے نے مجرم تک پہنچنے کے لیے اندرونی تفتیش شروع کر دی, چوری ہونے والے 750 ویزا اسٹکرزITA041913251 سے ITA041914000 کی سیریز میں ہیں, اٹالین سفارت خانے کے پاکستانی اسٹاف کی مبینہ طور پر ملی بھگت سے لاکھوں روپے کے عوض ویزوں کے اجراء کی شکایات بھی موجود ہیں, اٹالین سفارت خانے میں سابق سفیر کے جانے کے بعد آڈٹ میں مبینہ شکایات پر انکوائری بھی کرائی گئی تھی۔اٹالین وزارت خارجہ میں بھی سفارت خانے کے پاکستانی سٹاف کی شکایات موصول ہو چکی ہیں, شینجن ویزا اسٹکرز کی چوری پر وزارت خارجہ نے معاملے کا نوٹس لے لیا, وزارت خارجہ نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا, خط میں وزارت خارجہ نے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے ان ویزا اسٹکروں کو ٹریک کرنے کی درخواست کی ہے۔